21 اگست 2013 - 19:30
یورپی یونین کی مصر کو ہتھیار فروخت نہ کرنے کی دھمکی

یورپی یونین میں خارجہ پالیسی شعبے کی سربراہ کیتھیرین ایشٹن نے کہا ہے کہ یورپی یونین مصر کو ہتھیاروں کی فروخت روک دے گي۔

ابنا: یورپی یونین میں خارجہ پالیسی شعبے کی سربراہ کیتھیرین ایشٹن نے کہا ہے کہ یورپی یونین مصر کو ہتھیاروں کی فروخت روک دے گي۔ ایشٹن نے کہا کہ یورپی یونین کے وزار خارجہ نے متفقہ طور پر فیصلہ کیا ہے کہ مصر کو ہتھیار نہيں فروخت کئے جائيں اور قاہرہ کے ساتھ تعلقات پر نظر ثانی کی جائے گي۔ انہوں نے کہا کہ یورپی یونین کے وزار خارجہ نے گذشتہ روز اپنے اجلاس میں فیصلہ کیا ہے کہ مصر کےلئے ہتھیار فروخت کرنے کےسارے لائسنس کالعدم قراردے دئے جائيں گے۔ واضح رہے مصرمیں فوج کے ہاتھوں عوام کے قتل عام کے بعد یورپی ملکوں نے اس قتل عام کی مذمت کی ہے۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲